سیاسی حلقوں میں ہلچل ،میاں  نواز شریف اور چودھری شجاعت کی  اہم ملاقات

 سیاسی حلقوں میں ہلچل ،میاں  نواز شریف اور چودھری شجاعت کی  اہم ملاقات

لاہور: مسلم لیگ  ن کے قائدمیاں  نواز شریف اورق لیگ کے سربراہ  چودھری شجاعت کی  اہم ملاقات ہورہی  ہے۔   دونوں رہنماؤں  کی ملاقات طے ہونے کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل ہے۔

میاں نواز شریف آج چودھری شجاعت سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ جائیں گے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملک میں عام انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔ نواز شریف اور چودھری شجاعت کی ملاقات میں ن لیگ اور ق لیگ کے درمیان انتخابات کے حوالے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور سیاسی اتحاد پر بھی غور ہوگا۔

مصنف کے بارے میں