اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی تخفیف اسلحہ، عالمی سلامتی سمیت تجویز کردہ 4 قراردادیں منظور کرلیں

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی تخفیف اسلحہ، عالمی سلامتی سمیت تجویز کردہ 4 قراردادیں منظور کرلیں

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی تجویز کردہ 4 قراردادیں منظور کرلیں ہیں،


میڈیا  رپورٹس کے مطابق 4 میں سے 2 قراردادوں کو متفقہ طور پر حمایت حاصل ہوئی جبکہ دیگر 2 کو بڑے پیمانے پر منظوری ملی ۔

پہلی 2 قراردادیں ’علاقائی سطح پر تخفیف اسلحہ‘ اور ’علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات‘ اقوام کے درمیان تعاون اور اعتماد کو فروغ دینے کے اجتماعی عزم کی علامت اور تنازعات اور تناؤ کم کرنے میں اہم عنصر ہیں۔

 تیسری قرارداد’علاقائی اور ذیلی علاقائی سطح پر روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول‘ سے متعلق قرارداد کو کچھ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اقوام متحدہ کے 193 میں سے 186 رکن ممالک نے اس کی حمایت کی۔

پاکستان کی چوتھی قرارداد جس کا عنوان ’جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کے خطرے کے خلاف جوہری ہتھیار نہ رکھنے والی ریاستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر بین الاقوامی انتظامات‘ تھا جسے 123 ووٹوں سے منظوری ملی۔