لاہور: چاند آج اور کل خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا جو سعودی عرب کے وقت کے مطابق 8 بج کر 6 منٹ پر دیکھا جا سکے گا جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق یہ منظر 10 بج کر 6 منٹ پر نظر آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق جدہ فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ مکہ کے افق سے 89.5 ڈگری کی بلندی پر ہو گا جو 98.3 فیصد روشن ہو گا اور 396.535 کلومیٹر کے فاصلے پر ہو گا جبکہ ایسا ہر چھ ماہ بعد ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ چاند کا زمین کے گرد اپنی ماہانہ گردش کے دوران کا جھکاؤ دائر البروج سے 5 ڈگری کے اندر مختلف ہوتا ہے۔ اس لئے چاند کے خانہ کعبہ کی طرف خاص زاویہ میں آنا مخصوص اوقات میں ہی ممکن ہوسکتا ہے۔
چاند آج اور کل خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا
10:53 PM, 6 Dec, 2022