لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ باجوہ صاحب کی ایسی کوئی بات میرے ساتھ نہیں ہوئی، ہم سب کا فیصلہ تھا جوائنٹ بل میں شہباز شریف کو وزیراعظم بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف کی باتیں ہو رہی ہیں، مارچ کی بھی باتیں ہورہی ہیں، ایسی باتیں ہوتی رہتی ہیں، کیا الیکشن کرانے سے آلو ٹماٹر سستے ہوجائیں گے؟
انہوں نے کہا کہ باجوہ صاحب کی ایسی کوئی بات میرے ساتھ نہیں ہوئی جبکہ زرداری آتے جاتے رہتے ہیں ، اور باتیں بھی ہوتی رہتی ہیں۔ ہم سب کا فیصلہ تھا جوائنٹ بل میں شہباز شریف کو وزیراعظم بنانا ہے۔
ہم سب کا فیصلہ تھا جوائنٹ بل میں شہباز شریف کو وزیراعظم بنانا ہے: چوہدری شجاعت حسین
09:05 PM, 6 Dec, 2022