لاہور : اسمبلیاں تحلیل کرنے پر پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے بیانات پر پی ٹی آئی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے بیانات کو پارٹی پالیسی کے برعکس قرار دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں نے پرویز الہٰی کے بیانات پر تحفظات کا اظہار کیا۔ پرویز الہٰی کے اسمبلی نہ توڑنے کے بیان پر ارکان عمران خان کے سامنے پھٹ پڑے ۔ وزیر اعلیٰ نے ایسا بیان کیوں دیا؟ کس کے کہنے پر دیا؟ پی ٹی آئی ارکان کے شکایات کے انبار لگا دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان نے عمران خان کو وضاحت مانگنے کی رائے دے دی ۔ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے بیانات پر فوری وضاحت لی جائے۔ عمران خان نے ارکان کے خدشات پر مشاورت کے لیے زمان پارک میں اجلاس طلب کرلیا۔