گوجرانوالہ:حبیب پورہ س کے علاقے میں کھیتوں سے تین سالہ بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے ، ملزم نے جرم چھپانے کیلئے لاش جلا کر کھیتوں میں پھینک دی ۔
ایس پی صدر وقار عظیم کا کہنا ہے کہ ملزم فیض مقتول بچے کا ماموں زاد ہے ، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، آخری مرتبہ محلے میں بچے کو ملزم کے ساتھ دیکھے جانے کا علم ہوا تو ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش کی گئی ، دوران تفتیش ملزم نے جرم کا اقرار کیا ہے ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
واضح رہے کہ تین سالہ محمد شہزاد صبح آٹھ بجے گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا ، گھر کے قریب کھیتوں میں جلی ہوئی نعش دیکھ کر ورثاء نے پولیس کو اطلاع دی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے ۔