گوجرانوالہ:  کھیتوں سے تین سالہ بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے

گوجرانوالہ:  کھیتوں سے تین سالہ بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے

گوجرانوالہ:حبیب پورہ س کے علاقے میں کھیتوں سے  تین سالہ بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

 پولیس کے مطابق بچے کو مبینہ طور پر  زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے  ، ملزم نے جرم چھپانے کیلئے   لاش   جلا کر کھیتوں میں پھینک دی ۔ 

ایس پی صدر وقار عظیم  کا کہنا ہے کہ ملزم فیض مقتول بچے کا ماموں زاد ہے ، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، آخری مرتبہ محلے میں بچے کو ملزم کے ساتھ  دیکھے جانے کا علم ہوا تو ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش کی گئی ، دوران تفتیش ملزم نے جرم کا اقرار  کیا ہے  ملزم سے  مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 

 واضح رہے کہ تین سالہ محمد شہزاد صبح آٹھ بجے گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا ،  گھر کے قریب کھیتوں میں جلی ہوئی نعش  دیکھ کر   ورثاء نے پولیس کو اطلاع دی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے ۔

مصنف کے بارے میں