معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 برس بیت گئے

 معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 برس بیت گئے

کراچی : معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 برس بیت گئے۔

حمد باری تعالی ہو یا نعت رسولﷺ ،ملی نغمہ ہو یا منققبت  جنید جمشید کا کلام ہمیشہ مشہور اور مقبول رہا ۔بین الاقوامی شہرت یافتہ مشہور مذہبی مبلغ، نعت خواں جنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 سال بیت گئے  لیکن وہ آج بھی چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔
 
جنید جمشید کے  شہر آفاق ملی نغمہ دل دل پاکستان سے لیکر نعتیہ کلام میرا دل بدل دے تک کے سفرکوبچوں اور بڑوں دونوں میں یکساں مقبولیت حاصل رہی،جنید جمشیدنے موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہہ کر دین کی راہ سے رشتہ جوڑ لیا اورعشق حقیقی میں ڈوب کر سکون قلب حاصل کیا ۔
 

واضح رہے کہ مذہبی اسکالر جنید جمشید 7دسمبر 2016 کی شام چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے مقام پر فضائی حادثے میں خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے ۔ 

مصنف کے بارے میں