کراچی:انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سے پاکستانی روپہ قدر کھونے لگا ، آج کےکاروباری دن کے آغاز میں ہی ڈالر نے اونچی اڑان بھر لی ،انٹر بینک میں آج ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے کا ہو گیا ہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 223روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔