انڈو نیشیا میں کے دو جزائر ا جاوا اور بالی شدید زلزلے سے لرز اٹھے ۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دونوں جزائر جاوا اور ہالی میں آبے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ جاوا میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 اور بالی کی 305رپورٹ کی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق تاحال کسی جان نقصان کی خبر رپورٹ نہیں ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا میں حا لیہ دنوں نومبر میں 5.6ریکٹر اسکیل کے ساتھ زلزلہ رپورٹ کیا گیا تھا جس میں تقریبا3 سو افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔