دوحہ: قطر میں جاری عالمی فٹ بال مقابلوں کے ساتھ ہی خوبصورت اونٹنیوں کا مقابلہ حسن بھی منعقد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قطر مین جاری فٹ بال مقابلوں کے دوران اونٹوں کا مقابلہ حسن جمعہ کے روز مزائن کلب میں منعقد کیا گیا ، مقابلے میں نازاں نامی اونٹنی کو اس کی لمبی پلکوں، چال، حسن اور وقار کی وجہ سے اول انعام سے نوازا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقابلہ حسن کا مقصد دنیا کو قطر کی تہذیب اور ثقافت سے روشناس کرانا تھا جو وزارتِ کھیل کے اشتراک سے ممکن ہوا ، مقابلے میں کل 15 اونٹوں نے حصہ لیا جن میں سے ایک نازاں نامی اونٹنی کو پہلا انعام دیا گیا۔
نازاں کو 55 ہزار ڈالر کی رقم انعام کے طور پر دی گئی جبکہ دودھ دینے والی اونٹنی کے مقابلے میں پہلا انعام 15 ہزار قطری ریال رکھا گیا تھا۔