سلمان شہباز کا وطن واپسی کا فیصلہ ، ہفتے کو اسلام آباد پہنچیں گے 

12:34 PM, 6 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سلمان شہباز کا ہفتے کی رات کو اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان شہباز کی اسلام آباد لینڈنگ کا فیصلہ وفاق میں ن لیگی حکومت کے باعث کیا گیا۔سلمان شہباز کے ہمراہ ا اہلخانہ کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے۔ 

سلمان شہباز نے گزشتہ چار سال سے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر رکھی ہے ۔ سلمان شہباز پر رمضان شوگر اور العریبیہ ملز کے ذریعے 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ 

مزیدخبریں