سندھ کے سرکای   کالجز  میں ڈیجیٹل حاضری کا آغاز کر دیا گیا

11:08 AM, 6 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی:  محکمہ  تعلیم سندھ نے  کالجز  کے طلبہ کی حاضری  کا نظام بہتر بنانے کیلئےسرکاری کالجز میں ڈیجیٹل حاضری کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ  کے تمام سرکای کالجز کے طلبہ اب ڈیجیٹل شناختی کارڈ سے حاضری لگا سکیں گے۔ سالانہ امتحان میں بیٹھنے کیلئے 75 فیصد حاضری کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے، 75 فیصد سے کم حاضری والے طلبہ کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیر تعلیم نے سندھ کا مزد کہنا تھا کہ  طلبہ اپنی حاضری اور کارکردگی کو موبا ئل  ایپ کے ذریعے بھی دیکھ سکیں گے۔
 

مزیدخبریں