اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر سوموٹو نوٹس لے لیا ہے ۔
سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے عمر عطا بندیال نے سوموٹو نوٹس لیا ہے۔ سماعت آج ہی ہوگی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال ، جسٹس اعجاز الاحسن ،جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔
سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری اطلاعات , سیکرٹری خارجہ, ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا۔ سماعت ساڑھے بارہ بجے ہوگی۔