نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر شبیرشریف شہید کا 51واں یوم شہادت

نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر شبیرشریف شہید کا 51واں یوم شہادت

لاہور  :آئی ایس پی آر  کی جانب سے میجر جنرل شبیر شریف شہید نشان حیدر کی 51 ویں برسی کی  تقریب ہوئی ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ملک امیر محمد خان نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، تقریب میں سول و عسکری حکام اور شہید کے لواحقین کی شرکت کی  ۔

 وزیراعلیٰ پنجاب   نے  میجر شبیر شریف شہید کے 51 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ،،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ بہادری سے نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر شبیر شریف شہید قوم کا فخر ہیں،  ملک و قوم کیلئے قیمتی جانو ں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں،  ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والی پاک افواج کا ہر جوان اور افسر قابل قدر ہے،  

 
 میجر جنرل ملک امیر محمد  نے بھی میجر شبیر شریف شہید کےمزار پر حاضری دی اور  پھولوں کی چادر چڑھائی،فاتحہ خوانی  کی۔


واضح رہے کہ میجر شبیر شہید نے 1965 کی جنگ میں ستارہ جرات کا اعزاز حاصل کیا،1971 کی جنگ میں بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

لاہور:نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر شبیرشریف شہید   کاآ ج 51واں یوم شہادت ہے ،میجر جنرل ملک امیر محمد کی شہید میجر شبیر شریف شہید کےمزار پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی  اور فاتحہ خوانی  کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے میجر شبیر شریف شہید کے 51 ویں یوم شہادت پر انہیں  خراج عقیدت پیش کیا،وزیراعلیٰ پنجاب  کا کہنا ہے کہ بہادری سے نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر شبیر شریف شہید قوم کا فخر ہیں،  ملک و قوم کیلئے قیمتی جانو ں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، 
ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والی پاک افواج کا ہر جوان اور افسر قابل قدر ہے۔ 

 واضح رہے کہ میجر شبیر شہید نے 1965 کی جنگ میں ستارہ جرات کا اعزاز حاصل کیا،1971 کی جنگ میں بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

مصنف کے بارے میں