تمہارا کتا کیوں بھونکا؟ بھائی نے بڑے بھائی اور بھابھی کو قتل 

09:47 AM, 6 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

صوابی :صوابی میں گھر میں پالتو کتے کے بھونکنے پر بھائی نے بڑے بھائی کو بھابی سمیت قتل کر دیا۔

  

مقتول اور ملزم کے والد لقمان زمان سکنہ موسیٰ خیل نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے کہا کہ اس کے بڑ ے بیٹے شوکت زمان نے گھر میں پالتو کتا پال رکھا تھا رات پونے ایک بجے کتا بھوکنے لگا تو اس کے چھوٹےبیٹے معاذ نے بڑے بھائی شوکت زمان کو کہا کہ تمھارے کتے نے بھونک کر میری نیند کر دی۔

 دونوں میں تکرار نے شدت اختیار کرلی جس پر معاذ نے فائرنگ کرکے شوکت اور اس کی بیوی کو قتل کردیا۔ 

مزیدخبریں