کراچی :سینٹرل جیل میں قید دہشت گرد کی جانب سے سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کا انکشاف ہوا ہے۔فائربریگیڈ ملازمین سمیت 6 سرکاری ملازمین کے قتل میں ملوث بلال ظفر فاروقی سے تحفظ کے لیے فائر بریگیڈ ملازمین نے حکام کو درخواستیں ارسال کردیں.
نیو نیوز کے مطابق ملزم بلال فاروقی نہ صرف موبائل فون بلکہ لینڈ لائن نمبرز پربھی کال کر کے ملازمین کودھمکیاں دے رہا ہے۔ اس سے قبل بھی ملزم نے گواہوں کو دھمکیاں دے کرخاموش کروایا تھا۔ کورنگی فائر اسٹیشن حملے کے الزام میں گرفتار ملزم بلال ظفر فاروقی مبینہ طور پر مختلف نمبروں سے فائربریگیڈ ملازمین کو دھمکیاں دے رہا ہے۔
ملزم بلال ظفر فارقی پر فائر بریگیڈ کے 6 ملازمین کے قتل کا الزام ہے۔محکمہ فائر بریگیڈ کے افسران نے تحفظ کے حوالے سے درخواستیں رینجرز، پولیس اور سندھ ہائیکورٹ کوارسال کر دی ہیں۔
درخواستوں کے متن کے مطابق ملزم بلال ظفر فاروقی فائر بریگیڈ ملازمین کے ذاتی نمبروں کے علاوہ فائر اسٹیشنز کے سرکاری نمبروں پر کال کر کے بھی دھمکیاں دے رہا ہے۔،مل دھمکیوں میں کہنا ہے کہ ایک بار باہر آنے دو، تم سب کا نمبر بھی لگ چکا ہے۔کسی نے میرے خلاف ہونے کی کوشش کی تو اسے بھی اوپر روانہ کر دوں گا۔
چیف فائر آفیسر اشتیاق احمد نے بتایا کہ فائربریگیڈ ملازمین کو دھمکیاں دینے سے متعلق قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ واقعے کے خلاف بلوچ کالونی تھانے میں درخواست دے رہے ہیں۔
منظور کالونی فائر اسٹیشن پر 2 بار فون کالز آئی ہیں اور 2 مختلف آپریٹرزنے ریسو کی ہیں۔اہوں نے بتایا کہ منظور کالونی فائراسٹیشن کے انچارج نے انہیں خط لکھا ہے، جس پر متعلقہ تھانے کو درخواست لکھ رہا ہوں۔