لاہور :پی ٹی وی اور پی سی بی کے درمیان نشریاتی حقوق پر جھگڑا سامنے آگیا اسی سلسلے میں پی ٹی وی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پی ٹی وی نے پی سی بی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ،پی ٹی وی کی جانب سے بیرسٹر احمد پنسوتا نے پی سی بی کو لیگل نوٹس بھجوایا ،نوٹس کے مطابق سول کورٹ نے پی سی بی کو نشریاتی حقوق کسی اور ادارے کو دینے سے روک رکھا ہے ،ایسے میں اگر پی سی بی نشریاتی حقوق کے حوالے سے کوئی قدم اٹھائے تو یہ توہین عدالت ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نشریاتی حقوقی کسی اور ادارے کو دے رہا ہے ، لیگل نو ٹس میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے نشریاتی حقوق دینے کے حوالے سے کوئی حکم امتناع جاری نہیں کیا ۔