جس دن اسٹیبلشمٹ پیچھے ہٹی اسی دن عمران خان کیخلاف عدم اعتماد آجائے گی: شاہد خاقان

10:50 PM, 6 Dec, 2021

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس دن حکومت سے اسٹیبلشمنٹ نے ہاتھ اٹھا لیا اسی دن عمران خان کے خلاف عدم اعتماد آجائے گی۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے جوائنٹ سیشن میں دیکھا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے کھل کرعمران خان کی حکومت کی حمایت کی ہے جب تک اسٹیبلشمنٹ پیچھے نہیں ہٹے گی عدم اعتماد کا فائدہ نہیں ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ پنجاب میں عدم اعتماد لے آئیں لیکن ہم انہیں کہتے ہیں اگر عدم اعتماد لانا ہے تو سینیٹ سے عدم اعتماد کا آغاز کریں ۔ اس کے بعد پنجاب اور وفاق میں بھی عدم اعتماد لے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں مکمل اتفاق رائے ہے۔ کس وقت پر استعفے دینے ہیں یہ ہم پر چھوڑ دیں۔ 23 مارچ کو مہنگائی مارچ عوام کے لیے کر رہے ہیں۔ اس حکومت کا ایک ایک دن عوام پر بھاری ہے۔ 

ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم استعفے ابھی اس وجہ نہیں دینا چاہتے کیونکہ ہم عدم اعتماد کا آپشن کھلا رکھنا چاہتے ہیں اور لانگ مارچ کے بعد استعفے بھی دیں گے۔ 

مزیدخبریں