لاہور : سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کی لاہور میں دبنگ انٹری ۔ مسلم لیگ نواز کو نشانے پر رکھ لیا۔
بلاول ہاؤس لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں کہا ن لیگ نے نہ صرف لاہور بلکہ پنجاب میں اپنی پسند کی حلقہ بندیاں کیں ۔ یہ میری دھرتی اور میرے ملک کے خلاف ہیں جو لوگ اپنی دھرتی پر نہیں مرنا چاہتے وہ اس دھرتی کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر گلی محلے میں ان سے لڑیں گے۔ پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں ہماری کمزوریاں سامنے آتی ہیں۔ پیپلزپارٹی نے این اے 133 میں اچھا رزلٹ دیا اگر ٹرن آؤٹ بڑھا لیتے تو 50 ہزار ووٹ لے سکتے تھے۔