سانحہ سیالکوٹ میں بہادری کی مثال قائم کرنے والے ملک عدنان وزیر اعظم کے مہمان بن گئے 

08:33 PM, 6 Dec, 2021

اسلام آباد:سانحہ سیالکوٹ میں بے مثال بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے ملک عدنان وزیر اعظم ہائوس میں وزیر اعظم عمران خان کےخاص مہمان بن گئے ۔

وزیراعظم کے  معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہےکہ ملک عدنان جنہوں نے سیالکوٹ واقعہ میں بے مثال بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا آج رات وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم کے خاص مہمان کے طور پر قیام کر رہے ہیں۔

 شہباز گل نے کہا  کل وزیراعظم آفس میں ایک خصوصی تقریب میں ملک عدنان  کی خدمات کو سراہا جائے گا، وزیراعظم نے پہلے ہی انہیں تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں