اسلام آباد:سانحہ سیالکوٹ میں بے مثال بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے ملک عدنان وزیر اعظم ہائوس میں وزیر اعظم عمران خان کےخاص مہمان بن گئے ۔
ملک عدنان جنہوں نے سیالکوٹ واقعہ میں بے مثال بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا وہ آج رات وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم کے خاص مہمان کے طور پر قیام کر رہے ہیں۔ کل وزیراعظم آفس میں ایک خصوصی تقریب میں ان کی خدمات کو سراہا جائے گا۔ وزیراعظم نے پہلے ہی انہیں تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ کیا ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 6, 2021
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہےکہ ملک عدنان جنہوں نے سیالکوٹ واقعہ میں بے مثال بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا آج رات وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم کے خاص مہمان کے طور پر قیام کر رہے ہیں۔
شہباز گل نے کہا کل وزیراعظم آفس میں ایک خصوصی تقریب میں ملک عدنان کی خدمات کو سراہا جائے گا، وزیراعظم نے پہلے ہی انہیں تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔