کورونا نئی پابندیوں کا اعلان ،اب گرین پاس دکھانا ہوگا 

Omicron Variant, SARS-CoV-2, Pakistan

روم:عالمی وبا کے نئے ویرنٹ ایمی کرون نے جہاں پوری دنیا میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے وہیں اٹلی میں نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال اٹلی میںتباہی پھیلانے والے کورونا وائر س کا نیا ویرنٹ سامنے آنے کے بعد اپنے شہریوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ہیں جس کے مطابق  ویکسین نہ لگوانے افراد سینیما،تھیٹر اور لائیو میوزک کنسرٹ میں نہیں جا سکیں گے ۔

اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کو کورونا گرین پاس  دکھانا ہو گا ،پاس نہ دکھانے والے شخص کو 400 یورو کا جرمانہ کیا جائے گا ۔


دوسری طرف جرمنی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74 ہزار 352 کورونا مریض سامنے آنے اور 390 اموات ہونے کے باعث ملک بھر میں پابندیاں سخت کر دی گئی ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ اموات کے بعد جرمنی میں کورونا وائرس کی وباءسے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 909 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک اس کے 60 لاکھ 26 ہزار 796 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں بالخصوص ویکسی نیشن نہ لگوانے والے حضرات پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہیں۔ 

جرمنی میں کورونا کی چوتھی لہر روکنے کیلئے غیر ویکسین شدہ افراد پر عائد پابندیوں کے تحت صرف ایسے لوگوں کو ہی ریسٹورنٹس، سینما اور دیگر دکانوں میں جانے کی اجازت ہو گی جن کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے یا وہ افراد جو حال ہی میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔