لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سیاچن میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے پائلٹوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’ انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔ سیاچن ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے دو پائلٹ میجر عرفان برچا اور میجر راجہ ذیشان جہانزیب کی شہادت پر دل انتہائی غمزدہ ہے۔ وطن کے بہادر بیٹوں کو میرا اور قوم کا سلام! لواحقین کیلئے دلی دعائیں۔‘
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 6, 2021
سیاچن ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے دو پائلٹ میجر عرفان برچا اور میجر راجا ذیشان جہانزیب کی شہادت پر دل انتہائی غمزدہ ہے۔ وطن کے بہادر بیٹوں کو میرا اور قوم کا سلام! لواحقین کے لیے دلی دعائیں???????? pic.twitter.com/ln4vFNXQ99
واضح رہے کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیاچن کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں فوجی جام شہادت نوش کر گئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیاچن کے علاقے میں گر تباہ ہوا اور اس حادثے میں میجر عرفان برچا اورمیجر راجہ ذیشان جہانزیب شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی دستے سیاچن کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں اورریسکیو کا کام شروع کردیا گیا ہے۔