سانحہ سیالکوٹ: وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،ملزمان کیخلاف دبنگ اعلان

04:58 PM, 6 Dec, 2021

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ سیالکوٹ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر مثالی سزا دلوائی جائے ،پراسیکیوشن شواہد جمع کرکے بھرپور تیاری سے عدالت میں جائے۔ 

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سانحہ سیالکوٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا سانحہ سیالکوٹ نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دئیے ،انہوں نے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوانے کیلئے پرا سیکیوشن کو پوری تیار ی کیساتھ عدالت میں جانے کی ہدایات جاری کیں ۔

سانحہ سیالکوٹ پر وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس  میں  پنجاب اور وفاقی حکومتوں کے قانونی ماہرین اور اعلی ٰحکام شریک  ہوئے،اجلاس میں  ملزمان کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل اور سکیورٹی خدشات پر ملزمان کے جیل ٹرائل کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ۔ 

مزیدخبریں