نوازشریف خاندان کو ریلیف مل گیا ،سپریم کورٹ سے بڑا فیصلہ 

04:34 PM, 6 Dec, 2021

اسلام آباد:شریف خاندان کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ،ایف بی آر  نے شریف خاندان کے دو اہم افراد پر اضافی ٹیکس کیلئے درخواستیں دائر کیں تھیں  جسے سپریم کورٹ نے خارج کر دیا ہے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں کلثوم نوازاور شہباز شریف کیخلاف اضافی ریلتھ ٹیکس سے متعلق ایف بی آر نے درخواستیں جمع کروائیں تھیں ،عدالت نے جائزہ لینے کے بعد کہا کہ کلثوم نواز اور شہباز شریف نے 1994ء سے 1998ء تک ویلتھ ٹیکس جمع کروایا ہے،اس کے باوجود   ایف بی آر نے اضافی ویلتھ ٹیکس کے لیے نوٹس جاری کیے ۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے ڈیمانڈ نوٹس کا دیا جانا ضروری ہے، لیکن ایف بی آر کلثوم نواز اور شہباز شریف کو ڈیمانڈ نوٹس بھجوانا ثابت نہ کر سکا، اضافی واجبات کے نوٹس بھی ویلتھ ٹیکس جمع کروانے کے بعد بھیجے گئے۔

 یاد رہے کہ شریف خاندان نے ایف بی آر نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے تھے۔ خیال رہے کہ جنوری 2021ء میں جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اس کیس کی سماعت کی تھی۔

مزیدخبریں