اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے پاکستان میں کسی کو بھی مذہبی انتہا پسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی پاکستان میں کسی کے مذہب کو چھیڑا نہیں جائے نہ کسی کو مذہب چھوڑنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان کی پہلی پلاسٹک روڈ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا اسلام آباد کی اتاترک روڈ پر پلاسٹک روڈ تعمیر کی گئی اتاترک ایک شاندار لیڈر تھا۔
انہوں نے کہا کہ صحیح وقت پر صحیح سڑک کا انتخاب کیا ہے ۔ لاہور کے ضمنی الیکشن میں83 فیصد عوام نے ووٹ نہیں ڈالے آج وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے پاکستان میں کسی کو بھی مذہبی انتہا پسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی نہ کسی کے مذہب کو چھیڑا جائے گا نہ کسی کو مذہب چھوڑنے پر مجبور کیاجاسکتا ہے۔
شیخ رشید نے کہا عمران خان معیشت کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں، رواں ماہ کو 2021 کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے سری لنکن ہائی کمیشن سے تعزیت کے لیے بھی جاؤں گا۔