پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں گیس کی فراہمی آج سے معطل کردی جائے گی ، ایس این جی پی ایل

12:28 PM, 6 Dec, 2021

لاہور: محکمہ سوئی گیس نےپنجاب اور خیبرپختونخواہ میں سی این جی سیکٹر کو آج سے گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔گیس کی معطلی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ایس این جی پی ایل نے آج شام چاربجے سے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ترجمان ایس این جی پی ایل کا کہنا ہے کہ سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی کی معطلی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کیا گیا ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ گھریلوصارفین کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے ۔

یا د رہے کہ وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا تھا کہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کے لئے گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی ۔

مزیدخبریں