سری لنکن شہری کی میت کو لاہور ائرپورٹ پہنچادیا گیا

10:09 AM, 6 Dec, 2021

لاہور: سیالکوٹ میں ہجوم کے تشدد سے ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی میت کو ائرپورٹ پر پہنچا دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی میت کو ان کے آبائی شہر پہنچایا جائے گا ۔ جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی  ۔

اس سے قبل سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کے منیجر اور سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی میت لے جانے کے لیے سری لنکن سفارتخانے کے اہلکار علی الصبح اسپتال پہنچے جہاں اہلکاروں نے پریانتھا کمارا کی میت پر پھول رکھے۔جس کے بعد پریانتھا کمارا کی میت کو سیالکوٹ سے لاہور لایا گیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی نمائندگی صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم نے کی۔

یاد رہے کہ  3 دسمبر کو اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر تشدد سے ہلاک کردیا تھا ۔

مزیدخبریں