لاس اینجلس:ڈزنی برانڈڈ ٹیلی ویژن نے ریڈیو ڈزنی کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے امریکی انٹرٹینمنٹ کمپنی ڈزنی برانڈڈ ٹیلی ویژن کے ترجمان نے بتایا کہ ریڈیو ڈزنی2021 میں بند ہو جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے اسٹریمنگ پلیٹ فارم اور ٹی وی کے کاموں پر زیادہ توجہ دینے کے لئے کچھ ضروری اقدام کر رہے ہیں جس کے تحت ان کا ملک گیر ریڈیو ڈزنی نیٹ ورک 2021 کے اوائل میں بند ہوجائے گا۔
انہو ں نے مزید بتایا کہ ریڈیو ڈزنی 1996 میں شروع کیا گیا تھا جس میں پوپ میوزک اور ڈزنی چینل کے شوز کے علاوہ مختلف پروگرام پیش کیے جاتے تھے۔
واضح رہے امریکہ میں ریڈیو ڈزنی کے 23 اسٹیشن تھے جبکہ 2014 میں ایک اسٹیشن کو سیٹلائٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کر کے باقی سب کو فروخت کر دیا گیا تھا۔