تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 28برس بیت گئے

02:19 PM, 6 Dec, 2020

ایودھیا:سولہویں صدی عیسوی میں تعیر ہونے والی تاریخی بابر ی مسجد کی شہادت کو 28سال بیت گئے۔

ایودھیا میں تعمیر شدہ یہ مسجد چھ دسمبر 1992 کو ہندو انتہاپسندوں نے شہید کردی تھی۔ اس کے بعد بھارت سمیت مختلف ممالک میں کشیدگی پھیل گئی اور فسادات شروع ہوگئے۔بھارت میں بابری مسجد کے علاوہ اور بہت سی مساجد اور املاک کوبھی نقصان پہنچایا یا نذرآتش کردیاگیا۔

مسجد کی شہادت سے چند سال پہلے 1989 میں اس وقت کے وزیراعظم راجیو گاندھی نے مسجد کے قریب رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیاتھا اور کہا تھا کہ یہ اقدام ہندو مسلم کشیدگی کم کرنے کےلئے کیا جارہاہے۔

لیکن بعد ازاں اسی بنیاد پر بی جے پی نے مسجد کی شہادت کے لیے کوششیں تیز کر دیں اور چھ دسمبر 1992کو حملہ کرکے اس مسجد کوشہید کردیاگیا۔بعدازاں رام مند کی تعمیر کے لیے بھارتی سپریم کورٹ میں بھی کیس چلتارہا۔

گزشتہ برس بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کا حکم دیاگیا تھاجس کے بعد پانچ اگست 2020 کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مسجد کی جگہ متنازعہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

مزیدخبریں