پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تجارت کے حجم میں 36.66 فیصدکمی ہوئی، سٹیٹ بینک

01:36 PM, 6 Dec, 2020

اسلام آباد:پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں 36.66 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں بنگلہ دیش سے درآمدات میں 78.50 فیصدکا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں بنگلہ دیش سے درآمدات کاحجم 20.194 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بنگلہ دیش سے درآمدات کاحجم 11.31 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اکتوبر2020 میں بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات کاحجم 8.07 ملین ڈالررہا، گزشتہ سال اکتوبرمیں بنگلہ دیش سے درآمدات کاحجم 5.64 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں بنگلہ دیش کو169.71 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی جوپیوستہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 46.34 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات کا حجم 248.35 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اکتوبر2020 میں بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات کا حجم 42.21 ملین ڈالررہا، گزشتہ سال اکتوبرمیں بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات کاحجم 67.41 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا ۔

مزیدخبریں