ملکی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا، چئیرمین نیب

11:22 PM, 6 Dec, 2019

راولپنڈی:  چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی تعبیر ناممکن نہیں، ریاست مدینہ کے لیے سب سے پہلے خود کو بدلنا ہوگا، ریاست مدینہ صرف حکومت کا کام نہیں، ہمیں بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق ، چیئرمین نیب جاوید اقبال نے انسداد بد عنوانی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا خوابوں کو محنت سے حقیقت میں بدلا جاسکتا ہے، 2161 کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، ملکی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ میری پہلی اور آخری جستجو ہوگی، کرپشن نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا، عدل و انصاف سے ہی ممالک ترقی کرتے ہیں، سیاستدان نہیں ہوں کہ تنقید کروں۔

جاوید اقبالنے کہا کہ  کرپشن کے خاتمے کیلئے دیانتداری سے کام کر رہے ہیں، پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہنے کے لیے بنا ہے، چاہتا ہوں ملک میں ترقی کے اجالے آئیں، ہماری وفاداری صرف ملک کے ساتھ ہے، سفارشی کلچر کو ختم کر کے میرٹ کو فروغ دیا۔ 

چیئرمین نیب نے مزید کہا اب تک 328 ارب روپے کی ریکوری کی ہے، نئی نسل ملک کو کرپشن فری بنانے میں ساتھ دے، احتساب کرنا جرم ہے تو کرتے رہیں گے، نیب نے کرپشن کیخلاف اقدامات کا آغاز کر کے اپنی منزل کا تعین کرلیا۔ 

مزیدخبریں