بغیر اجازت تصویر بنانے پر خاتون کو 150000 درہم جرمانہ

07:53 PM, 6 Dec, 2018

ابوظہبی : بغیر اجازت فوٹو لینے اور اس کو سوشل میڈیا پر وائرل  کرنے کی پاداشت میں ابوظہبی میں ایک عورت کو  150.000درہم کا جرمانہ کر دیا  گیا۔ 


امارات الیوم کی رپورٹ کے مطابق، ایک یورپین پاسپورٹ رکھنے والی عورت نے نادانستہ طور پر ایک عورت کی تصویر  لی، اس عورت کا کہنا ہے کہ اس نے ساحل سمندر کو صاف رکھنے کے لیے آگاہی مہم چلانے کے لیے تصویر  بنائی تھی۔

سوشل میڈیا  کی ویب سائٹ پر تصویر شئیر ہونے کے بعد عورت کے خاوندنے عدالت میں مقدمہ درج کروا دیا اور موقف اختیار کیا کہ یہ تصویر اس کی بیوی کی اجازت کے بغیر  لی گئی ہے۔

دوسری جانب یورپین خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کے موکل کو رضاکارانہ طور پر  آگاہی مہم کے لیے کئی ایک ایوارڈز مل چکے ہیں لیکن آج تک ایسا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔

اس نے مزید کہا  کہ وہ ایک گھریلو خاتون ہے جس کے پاس بھاری جرمانہ اد ا  کرنے کے لیے رقم نہیں ہے اور  متاثرہ خاتون  کی تصویر  پورے لباس میں ہے جو کسی بھی طرح سے مفاد عامہ کے خلاف نہیں ہے۔


وکیل نے اس بات پر  زور  دیا  کہ ساحل ایک عوامی جگہ ہے، اور پرائیوسی قانون یہاں لوگو نہیں ہوتا ۔


عدالت نے مقدمہ کی سماعت ۱۱ دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں