رواں برس 5 پاکستانی اداکاراوں کے لیے ازدواجی لحاظ سے اچھا ثابت نہ ہوا

07:03 PM, 6 Dec, 2018

لاہور: رواں برس کچھ پاکستانی اداکاراوں کی ازدواجی زندگی کے لیے خوش آئند ثابت نہیں ہوسکا ، پانچ کے قریب اداکاراوں کو طلاق ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سال 2018  شادی شدہ پاکستانی اداکارائوں کے لیے مفید ثابت نہیں ہو سکا ہے۔رواں برس اپنی شادی کو انجام تک پہنچانے والی پہلی اداکارہ صنم سعید ہیں جنھوں نے 30 برس کی عمر میں اپنے بچپن کے دوست سے 2015 میں لو میرج کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکی، فرحان حسن کراچی سے تعلق رکھنےو الے ایک بینکر تھے لیکن شادی کے دو برس بعد ہی دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں، صنم سعید نے طلاق کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری بہن بہت علیل تھی جس کی وجہ سے میں اپنے شوہر کو وقت نہیں دے پا رہی تھی، مجھے لگا کہ ایسا کرنا اس کے ساتھ نا انصافی ہے تو میں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق معروف ڈرامہ اداکارہ صنم بلوچ کو بھی سات ماہ قبل ہی طلاق ہوئی، صنم بلوچ کے سابق شوہر عبداللہ ڈیرہ اسماعیل  خان سے تعلق رکھتے تھے اور ایک ٹی وی میزبان بھی تھے لیکن وہ ازدواجی زندگی کو بہتر انداز میں نہ گزار سکے۔اپنے ٹی وی انٹرویو کے دوران صنم بلوچ کا کہنا تھا کہ میرے سابق شوہر بہت اچھے دوست تھے میرے ان سے تعلقات مثالی تھے لیکن کامیاب نہیں ہوسکے۔

تیسرے نمبر پر ٹی وی اداکارہ اور ماڈل وینا ملک ہیں جن کا  رواں برس ہی شادی کا بندھن ٹوٹ گیا ہے، وینا ملک نے اسد خٹک سے شادی کے بعد 2013 میں شوبز کو خیر آباد کہہ دیا تھا اور پھر رمضان ٹرانسمیشن میں اپنی جھلک دکھائی جوکہ انہیں کافی مہنگی پڑی، گزشتہ برس سے دونوں کے درمیان لڑائی، جھگڑوں کی کافی باتیں سامنے آئیں جن سے اداکارہ صاف انکار کرتی نظر آئی لیکن طلاق کے بعد انہوں نے میڈیا  کو سب کچھ صاف صاف بتا دیا۔

ٹی وی اداکارہ اور میزبان فضا علی بھی اپنی شادی کو صرف دس برس ہی نبھا سکیں،  ان کی شادی 2007 میں فواد فاروق کے ساتھ  ہوئی تھی اور 2014 میں وہ ایک بیٹی کی ماں بھی بنیں اور اس کے بعد انہوں نے اپنی شوبز سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کیا لیکن یہ فیصلہ ان کی زندگی میں کامیاب ثابت نہ ہوسکا اور ان کی ازدواجی زندگی کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔

اس فہرست میں پانچواں نمبر ماڈل ماتیرہ کا ہے، ماتیرہ نے 2013 میں ایک پنجابی گلوکار  سے شادی کی اور ایک بیٹے کی ماں بھی بنیں لیکن 2018 میں ان کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہوگئی اور ٹی وی چینلز پر اس کا وہ ذکر بھی کرنے لگیں جس کے بعد ازدواجی زندگی کا اختتام طلاق پر ہوا۔

مزیدخبریں