کیلفورنیا: بلاشبہ سمارٹ فونز تیار کرنے والی تمام کمپنیاں 5جی موبائل متعارف کروانے میں کافی پُرجوش ہیں۔ امید کی جار ہی ہے کہ آنے والے چند سالوں میں موبائل مارکیٹ 5جی نیٹ ورک پر منتقل ہو جائے گی۔مارکیٹ میں 5 جی موبائل کی مانگ بڑھ جائے گی، لگتا ہے کہ ایپل کا یہ انتظار ٹھیک ہے۔
بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایپل سے 2020 میں 5جی موبائل فون متعارف کروانے کی توقع کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے یہ بات مشہور ہوئی تھی کہ 2019 میں 5جی موبائل آرہا ہے، اس میں کوئی صداقت نہیں ہے، اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2020 سے پہلے کوئی 5جی سمارٹ فون نہیں آرہا ہے۔
کہا جا رہاہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب ایپل نے نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے میں دیر کی ہے، گزشتہ سالوں میں جب سب کمپنیاں 4 جی فونز متعارف کروا رہیں تھیں تب ایپل بیٹری کو بہتر کرنے کی وجہ بتا کر تاخیر کرتا رہا تھا، شاید اب بھی اسی قسم کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔
ایپل ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی اپنی 5جی موڈیم بنانا چاہتی ہے، لیکن تاخیر کی کوئی بھی وجہ ہو سکتی ہے جس کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔