ماہرہ خان ایشیا کی چوتھی پرکشش ترین اداکارہ قرار

06:17 PM, 6 Dec, 2018

لندن : پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں ، ماہرہ کو ایشیا کی چوتھی پرکشش ترین اداکارہ قرار دیا گیا ہے ۔یو کے پول میں ایشیا کی پرکشش ترین اداکاروں کے متعلق عوامی رائے طلب کی گئی جس میں عوام کی اکثریت نے دپیکا پڈوکون کو ایشیا کی پرکشش ترین اداکارہ قرار دیا ہے جبکہ پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اس فہرست میں چوتھا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بھی صارفین نے اپنے رائے کا اظہار کیا اور ماہرہ خان کی جانب سے چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کی خوب حوصلہ افزائی کی ۔

پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اس کامیابی پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا میں چوتھی پرکشش خاتون ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، میں اس کامیابی پر اپنے مداحوں کی بہت شکرگزار ہوں اور کوشش کروں  گی کہ آئندہ بھی سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھوں ۔

یوکے پولز کے سروے میں بتایا گیا کہ عوام کی اکثریت نے بالی وڈ سٹار دپیکا پڈوکون کو ایشیا کی پرکشش ترین اداکارہ قرار دیا ہے جبکہ اس فہرست میں پریانکا چوپڑا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔پاکستان کی ایک اور معروف اداکارہ صنم سعید نے اس فہرست میں انیسواں نمبر حاصل کیا ہے۔

مزیدخبریں