زیادہ غصہ آنے کی اہم وجہ نیند کی کمی ہے، ماہرین

زیادہ غصہ آنے کی اہم وجہ نیند کی کمی ہے، ماہرین
کیپشن: میککل ساکول فوٹو بشکریہ:آفیشل ٹوئیٹر اکائونٹ ہوورڈ

لووا: ماہرین نے کہا ہے کہ ر ات کی اچھی نیند آپ کا مزاج خوشگوار بناتی ہے، مناسب دورانیے تک سونا آپ کی صحت کیلئے بہترین ثابت ہوتا ہے، نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے غصہ  آتا ہےاور  آسان کام بھی مشکل لگنے لگتا ہے اور مایوسی چھا جاتی ہے۔

لاوا یونیورسٹی کی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ جن لوگوں کی نیند پوری نہیں ہوتی وہ جلد غصے میں آجاتے ہیں، جو لوگ رات کو صرف کچھ گھنٹے سوتے ہیں ان میں مایوسی اور کام کرنےکی صلاحیت ان لوگوں سے کم ہو جاتی ہے جو رات کو آرام کرتے ہیں، اس سے دفتری کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔

نفسیات کے تجرباتی جرنل کی ایک تحقیق کا جو نیتجہ شائع ہو ا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ  نیند کی کمی کا بڑا نقصان غصے کی صورت میں نکلتا ہے، جبکہ سستی کا چھا جانا اور چڑچڑے  پن  جیسے مسائل بھی شامل ہے۔ 


پرانی تحقیق کے مطابق نیند کی کمی کی دو وجوہات ہو سکتیں ہیں، اس کے مطابق  یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ غصے کی وجہ سے نیند نہیں آتی یا نیند پوری نہ ہونے سے غصہ آتا ہے۔

ماہرین کا کہناہے کہ اس دور کی مصروفیات نے نیند کا اوسط دورانیہ 6 گھنٹوں تک پہنچا دیا ہے جبکہ روزانہ  7 سے 8 گھنٹے تک سونا چاہیے۔