اسلام آباد :سینیٹر اسد جونیجو کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ریلوے کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی ٹیکنیکل ریلوے اور شیخ رشید بھی شامل تھے ۔ اجلاس میں ڈی جی ٹیکنیکل ریلوے نے قائمہ کمیٹی کو وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ 2018 میں ٹرینوں کی مقررہ وقت پر پہنچنے کی پابندی 79 فیصد رہی ہے لیکن سردیوں میں دھند کے باعث اوقات کی پابندی میں تندیلی ہو سکتی ہے .
انہوں نے روہڑی ریلوے اسٹیشن کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روہڑی کو ماڈرن ریلوے اسٹیشن بنارہے ہیں وہاں شاپنگ مال بنائیں گے ۔شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی 20 ٹاپ ٹرینوں کی وقت پر پہنچنے کی پابندی 90 فیصد تک ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال کی آمدن 2 ارب روپے رہی.انہوں نے کہا کہ 5 دسمبر کو ٹکٹوں کی فروخت میں 10 کروڑ 20 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی جو ایک ریکارڈ ہے ۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹرینوں کاکرایہ 12فیصد تک بڑھایا ہے. ٹکٹ پر 80 روپے سے 250 روپے تک اضافہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بل بورڈ اتارنے سے ریلوے کو 2 ارب روپے نقصان ہوا ہے۔قائمہ کمیٹی اجلاس میں یشخ رشید نے کہا کہ حکومت کے سو دنوں میں نیب کو 3 کیسز بھیجے ہیں.