جلالپور بھٹیاں میں قبضہ مافیا کے سرغنہ نےظلم کی داستان رقم کر دی ، شہری کو شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا

05:23 PM, 6 Dec, 2018

جلالپوربھٹیاں : پنڈی بھٹیاں کے نواحی قصبے جلالپور بھٹیاں میں شہری کو ناجائز تجاوزات مافیا  کے خلاف عدالت میں  درخواست دینا مہنگا پڑ گیا ۔


تفصیلات کے مطابق جلالپور بھٹیاں کے رہائشی  اظہر ندیم نے قصبے میں ناجائز تجاوزات کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی ہوئی تھی، یونین کونسل خطے شاہ  کے چئیر مین اور قبضہ مافیا کے سرغنہ  قادر بخش بھٹی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر معصوم شہری اظہر ندیم کو شہر کے چوک میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔

ملزم قادر بخش بھٹی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اظہر ندیم پر اس وقت حملہ کیا جب ناجائز تجاوزات کی نشاندہی کرنے والے حکومتی محکمے کے اعلیٰ افسران  سرکاری امور کی نشاندہی کے لیے جلالپور بھٹیاں میں موجود تھے ۔ قادر بخش بھٹی نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت شہری اظہر ندیم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور  وہاں موجود  حکومتی اہلکاروں کو بھی دھمکیاں دیں۔

واضح رہے قادر بخش بھٹی ن لیگ کے سابق ایم این اے شاہد حسین بھٹی کا کزن ہے ۔ شاہد حسین بھٹی نے پچھلے 30سالوں سے جلالپوربھٹیاں میں موجود کروڑوں کی قیمتی  سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہواہے اور گزشتہ 30سالوں سے غریب شہریوں سے ان جگہوں کا کروڑوں روپے کرایہ بھی وصول کر چکاہے۔ جس کا باقاعدہ حصہ قادر بخش بھٹی کو بھی دیا جاتاہے۔ تاہم پی ٹی آئی کی حکومت کی طرف سے ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم نے قبضہ مافیا کے اوسان خطا کردیئے ہیں ۔

شاہد حسین بھٹی کے کزن قادر بخش بھٹی نے اپنے بھائی کی ایماءپر قضہ مافیا کی طرف سے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کی نشاندہی کرنے والے غریب شہری اظہر ندیم پر تشدد کرکے پورے شہر کو للکار کرکا کہاہے کہ" ہمارا کوئی بال بھیگا نہیں کر سکتا"۔غریب شہری نے اس ضمن میں قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاہم ابھی تک ہسپتال انتظامیہ کی طرف رپورٹ جاری نہیں کی گئی اور تھانہ جلالپور بھٹیاں کے اہلکار بھی بااثر قادر بخش بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہیں ۔

مزیدخبریں