کراچی : ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کاکرکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو 225 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی ۔پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور علی عمران نے زبردست سنچریوں اسکو رکیں .
کراچی میں ہونیوالے انڈر 23 ایشیا کپ کے افتتاحی روز ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جسے پاکستانی بلے بازوں صاحبزادہ فرحان اور علی عمران نے خوب اڑایا ۔ دونوں نے 219 رنز کا اوپننگ سٹینڈ فراہم کیا اور شاندار سنچریاں اسکور کیں .صاحبزادہ 130 جبکہ علی عمران 107 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے ،خوش دل شاہ نے بھی 83 رنز کی اننگ کھیل کر اپنا حصہ ڈالا ۔ٹیم نے ٹوٹل کو تین وکٹ پر 366 رنز پر پہنچایا .
ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 141 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔پاکستان کی جانب سے محمد الیاس نے 5 شکار کیے ۔