نیویارک: گوگل نے اپنی چیٹنگ میسنجر ایپ آلو (Allo ) کو بند کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کر دیاہے، لیکن کچھ لوگ سمجھ رہے تھے شاید یہ ہینگ آﺅٹ کی بات ہو رہی ہےلیکن اس وقت تمام افوہیں دم توڑ گئیں، جب گوگل نے تصدیق کی کہ وہ آلو کو 2019 میں بند کر دیں گے۔
گوگل ذرائع کے مطابق، آلو مارچ 2019 مٰیں کام کرتی رے گی، تب تک صارفین اپنی بات چیت کی تمام ہسٹری کو ایکسپورٹ کر سکیں گے، اس بارے میں تمام تر رہنمائی گوگل فراہم کرے گا، گوگل معاون اس میں آپ کی مدد کر ے گا۔ گوگل ہینگ آﺅٹ کے بارے میں ابھی تفصیل سے اپنا پلان دے گا جس کے ذریعے وہ دوبارہ اس کے کچھ فیچرز میں ردوبدل کیا جائے گا۔
باقائدگی سے استعما ل کرنے والے صارفین بہت جلد ہینگ آﺅٹ کو دوبارہ سے بھرپور استعما ل کریں گے، ہینگ آﺅٹ ٹیم بنیادی طور پر اس بات پرغور کر ہی ہے کہ اس کو گوگل صارفین کے لیے آسان اور مفید بنایا جا سکے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ ہم اپنے صارفین کو وقت پر مدد فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں، گوگل کو اس بات کا افسوس ہے کہ آلو مختصروقت کا ایک پروجیکٹ ثابت ہوئی ہے لیکن اس کو اچانک بند نہیں کیا جا رہا اس پر پچھلے ایک سال سے کام ہو رہا ہے۔
گوگل اینڈرائیڈ اور آرسی ایس ایپس پر کام کر رہا ہےجو کہ موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔