تہران : ایران کے اہم ترین علاقے چاہ بہار میں بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور متعد د زخمی ہوگئے ہیں۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کی اہم ترین بندرگاہ چاہ بہار کے مصروف ترین علاقے میں مبینہ طور پر بم دھماکہ ہواہے جس میں ابتدائی اور غیر سرکاری رپورٹس کے مطابق تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
#BREAKING Casualties in a car bomb attack in #Chabahar, #Iran: local media
— Guy Elster (@guyelster) December 6, 2018
ایرانی ٹی وی آئی آر این اے (IRNA) کے مطابق شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔جبکہ نیوز ایجنسی کے مطابق یہ کار بم دھماکہ تھا تاہم دھماکے کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے اور جس طرح حالات بہتر ہوتے ہیں دھماکے کی نوعیت پتا چل جائے گی۔
واضح رہے چاہ بہار ایران کے پاکستانی بارڈر کے قریب ترین ساحلی علاقہ ہے، اومانی سمندری حدود اس ساحلی علاقے سے ملتی ہے جبکہ ایران نے اس ساحلی بندرگاہ کو فری زون قرار دیا ہواہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے ابھی تک اس دھماکے کی ذمہ داری کسی پر بھی نہیں ڈالی۔