ممبئی:بالی ووڈ ہدایتکارہ ایکتا کپور نے 60 ہزار روپے چوری ہونے کی شکایت پولیس سٹیشن میں درج کرادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم اندسٹری کی معروف ہدایت کارہ ایکتا کپور نے جوہو پولیس سٹیشن میں ایک شکایت درج کرائی ہے جس میں کہا گیا کے کہ ان کے ہینڈ بیگ میں موجود ڈیڑھ لاکھ روپے میں سے 60 ہزار روپے غائب ہیں۔
ایکتا کپور کی شکایت پر بھارتی پولیس نے انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 379 کے تحت درج کرلی ہے جبکہ ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
درج کرائی گئی شکایت میں ایکتا کپور نے کہاکہ گزشتہ ہفتے کہ ان کے ہینڈ بیگ میں کیش موجود تھا جبکہ اس واقعہ کے بارے اسسٹنٹ کمشنر نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی چور کا کام ہے جس نے ہدایت کارہ کے جوہو میں واقع بنگلے میں گھس کر چوری کی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس معاملے کی تفتیش کے لئے تین افسروں کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔پولیس حکام نے اب تک پانچ لوگوں سے پوچھ گچھ کی ہے جن میں ڈرائیور اور مقامی افراد بھی شامل ہیں۔
مشکوک افراد نے اس سارے معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کردیاہے جبکہ اس معاملے کی مزید تفتیش کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لے لی گئی ہے۔