ابوظہبی ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا

12:30 PM, 6 Dec, 2018

ابوظہبی :نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف چوتھے روز بیٹنگ جاری ہے اور اس کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 348 رنز پر آئوٹ ہوئی تھی۔


ابوظہبی میں جاری فیصلہ فیصل کن ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کی جانب سے جیت راول صفر جبکہ ٹام لیتھم 10،سمرویل 4 اور روس ٹیلر 22 رنز بناکر پر آئوٹ ہوئے۔

کین ولیم سن اور نکولس کریز پر موجود ہیں۔لیگ سپنر یاسر شاہ نے اس ٹیسٹ میچ میں تیز ترین وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرکے 82 سال پراناریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کردی ۔


قومی ٹیم کی جانب سے یاسرشاہ نے 2 اور ڈیبیو ٹیسٹ میچ کھیلنے والے شاہین آفریدی نے 2 کیویز بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے قبل اسی جاری ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کے دوران 55 ٹیسٹ میں 3644 رنز سکور کرنے والے محمد حفیظ نے 10 سنچریز اور 12 ففٹیز سکور کرنے والے محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا ۔

خیال رہے کہ پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ کو اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے دوران باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے کئی بار ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے باہر ہونا پڑا ان کی باؤلنگ ڈلیوری " دوسرا" کی وجہ سے کرکٹ فیلڈ سے باہر ہونا پڑا۔

مزیدخبریں