چینی خلائی ماہرین کا روبوٹک مون خلائی اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ

10:54 PM, 6 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک


چینی خلائی ماہرین روبوٹک مون خلائی اسٹیشن قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اسٹیشن کی مدد سے چاند پر موجود پہاڑیوں ، توانائی اوربالخصوص چاند کے سیاہ کناروں پر تحقیق کی جائے گی، اس خلائی اسٹیشن سے مدار اور دیگر سیاروں پر تحقیقات میں بھی آسانی ہو گی۔

پیکنگ یونیورسٹی خلائی سائنس کے پروفیسر جیو ویسین نے کہا ہے کہ پائیدار جغرافیائی مطالعہ کے لئے ایسے اسٹیشن کی تعمیر اور منصوبہ بندی از حد ضروری ہے۔ اس لئے چینی خلائی ماہرین روبوٹک مون خلائی اسٹیشن قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس خلائی اسٹیشن کو توانائی پہنچانے کے لئے شمسی توانائی کے جنریٹرز کا استعمال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں