اجے دیوگن تعاون اور حوصلہ افزائی کرنے والے اداکار ہیں: ایلیانا ڈیکروز

09:42 PM, 6 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: اداکارہ ایلیانا ڈیکروز نے کہا ہے کہ اداکار اجے دیوگن ان لوگوں میں سے ہیں جن کے ساتھ کام کرنا بہت آسان ہے۔

 اجے دیوگن کے ساتھ فلم ”بادشاہو“ میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا تھا، اجے دیوگن ان لوگوں میں سے ہیں جن کے ساتھ کام کرنا واقعی بہت آسان تھا۔

انہوں نے بہت تعاون اور حوصلہ افزائی کی جس کے باعث ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے اکثر یہ حقیقت بھول جاتی ہوں کہ وہ ایک سپر سٹار ہیں۔

اجے دیوگن اور ایلیانا ڈیکروز فلم ”ریڈ“ میں دوبارہ اکٹھے جلوہ گر ہوں گے جو حقیقی زندگی کے واقعات پر مبنی ہے۔

فلم میں اجے دیوگن انکم ٹیکس آفیسر کا کردار ادا کریں گے۔

مزیدخبریں