لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ھرنائی(ناکس) میں ریلوے برج پرکام کرنیوالے مزوروں پر پرحملہ دہشت گردی کی وحشیانہ واردات ہے،مجرموں کا پیچھا کرکے انہیں کیفر کردارتک پہنچایاجائیگا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ این ایل سی کی ریر نگرانی تین ارب سے زائد کی لاگت سے سبی تا ھرنا تباہ حال ریلوے ٹریک و تنصیبات کی تعمیرکاکام آخری مراحل میں ہے،برسوں سے بند سبی ھرنا ریلوے سیکشن کی بحالی علاقے کیلئے خوش حالی اور ترقی کے بند دروازے کھول دے گی،حملوں اور دشواریوں کے باوجود کام جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں، بلوچ حقوق کے نام نہاد علمبردار بلوچستان کی تعمیرو ترقی کیلئے کام کرنے والوں پر ہی حملہ آورہیں،بزدل دہشت گردوں نے بے گناہ مزدوروں کو نشانہ بناکر ریاستی اداروں کو بلوچستان کی تعمیروترقی سے روکنے کی گھناؤنی کوشش کی ہے۔