لاہور چڑیا گھر میں تیندوے کا بچہ اچانک ہلاک ہو گیا

لاہور چڑیا گھر میں تیندوے کا بچہ اچانک ہلاک ہو گیا


لاہور : دارالحکومت لاہور کے چڑیا گھر میں تیندوے کا بچہ بغیر کسی بیماری کے اچانک ہلاک ہوگیا،ایک ماہ میں لاہور چڑیا گھر میں ہونے والی یہ تیسری موت ہے۔


تفصیلات کے مطابق لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی پراسرار اموات کا سلسلہ جاری ہے۔آج صبح ایک تیندوے کا بچہ اپنے پنجرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق تیندوے کی عمر 4 ماہ تھی۔ذرائع کے مطابق تیندوے کا بچہ صحت مند تھا اچانک اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ بچے کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جا رہا ہے۔


یاد رہے کہ چڑیا گھر میں اس سے قبل بھی چیتے کا جوڑا ہلاک ہوچکا ہے۔ اب ایک ماہ کے دوران تیندوے کے بچے کی یہ تیسری ہلاکت ہے جو پراسرار حالات میں واقع ہوئی ہے۔