راج کمار راو اور شردھا کپور ہارر کامیڈی فلم میں کاسٹ

04:53 PM, 6 Dec, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکارراج کمار راو اور شردہا کپور بہت جلد پہلی مرتبہ ایک ساتھ سلور اسکرین پر نظر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق یہ دونوں ہدایت کار راج اور ڈی کے کی جلد ریلیز ہونے والی ہارر کامیڈی فلم میں کاسٹ کرلیے گئے ہیں۔اس خبر کا اعلان اداکار راج کمار راو¿ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔اس پر ان کا کہنا تھا کہ ’میں اس ہارر کامیڈی فلم کا حصہ بننے کے لیے بےحد پرجوش ہوں، اس میں شردہا کپور بھی موجود ہوں گی، اس کی شوٹنگ شروع ہونے کا مزید انتظار نہیں کرسکتا‘۔

یادر ہے کہ راج کمار راو ’فینی خان‘ نامی فلم میں کام کررہے ہیں، جس میں ایشوریا رائے اور انیل کپور بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جبکہ شردہا کپور اس وقت اپنی فلم ’ساہو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ ’بہوبلی‘ کے کامیاب اداکار پربھاس کام کرتے نظر آئیں گے۔

مزیدخبریں